حفاظتی ہدایات برائے والدین
Snapchat کیا ہے؟
Snapchat ایک مواصلاتی سروس ہے جو 13 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ نوعمر بچوں اور نوجوان بالغوں میں بہت زیادہ مقبول ہے ، جو بنیادی طور پر اسے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے وہ حقیقی زندگی میں بات چیت کرتے ہیں۔
Snapchat پر نو عمر بچوں کے لیے حفاظتی تدابیر
ہم Snapchat پر نو عمر بچوں کیلئے اضافی حفاظتی تدابیر پیش کرتے ہیں تا کہ قریبی دوستوں کے ساتھ مربوط ہونے، اجنبیوں کی جانب سے ناپسندیدہ رابطے کو روکنے اور عمر کے لحاظ سے مناسب مواد کا تجربہ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد مل سکے۔
Snapchat فیملی سینٹر کے بارے میں
ہم Snapchat پر نوعمروں کی حفاظت میں مدد کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اس کے ایک حصے کے طور پر، ہم والدین کو ایسے ان ایپ حفاظتی ٹولز اور وسائل سے لیس کرتے ہیں کہ وہ نوعمر بچوں کو Snapchat کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے میں مدد کر سکیں۔